30 اگست 2017 - 12:17
پاکستانی رکن اسمبلی کا وزیرخارجہ سے ایران کا دورہ کرنے کا مطالبہ

پاکستانی پارلیمنٹ کے سنیئر رکن نے افغانستان کے بارے نئی امریکی پالیسی کے حوالے سے متفقہ قرارداد پیش کرنے کے اجلاس میں ملک کے وزیرخارجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کریں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی پارلیمنٹ کے سنیئر رکن نے افغانستان کے بارے نئی امریکی پالیسی کے حوالے سے متفقہ قرارداد پیش کرنے کے اجلاس میں ملک کے وزیرخارجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کریں.

سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی 'شاہ محمود قریشی' نے بدھ کے روز پارلیمنٹ کی خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے نئی امریکی پالیسی کے تناظر میں وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف کے آئندہ چین، روس اور ترکی کے دورے کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وزیرخارجہ ایران کا بھی دورہ کریں.

انہوں نے کہا کہ خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا.

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق پاکستانی وزیر داخلی اور حکمران جماعت کے رکن 'چوہدری نثار علی خان' نے امریکہ کے اینٹی پاکستان رویے اور الزامات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں امریکی ناکامی کا ذمہ دار نہیں ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ پاکستان پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کا الزام لگارہے ہیں انھیں چاہئے اپنے دعوے کے ثبوت پیش کریں نہ تو وہ ہرزہ سرائیوں سے باز آئیں.

چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا پاکستان کی طرح کوئی بھی افغانستان میں قیام امن و استحکام کا خواہاں نہیں کیونکہ ہماری نظر میں پُرامن اور مستحکم افغانستان سے ہی پاکستان کو فائدہ ملے گا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲